ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یونان کے صدرچوہدری عتیق احمد کی گورنر پنجاب سے وفد کے ہمراہ ملاقات
لاہور(بیورورپورٹ )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یونان کے صدر چوہدری عتیق احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ آج گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب چوہدری رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور پاکستان سے تارک وطن جو یونان میں داخلہ کے وقت ایجنٹوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں ان پر گفتگو کی گئی۔ چوہدری عتیق احمد نے کہا کہ پاکستان میں ایجنٹ مافیا ناصرف سادل لوح لوگوں کو لوٹ رہا ہے بلکہ پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بھی بن رہا ہے۔ اس موقع پر چوہدری عتیق احمد نے گورنر پنجاب چوہدری رفیق رجوانہ کو یونان دورہ کی دعوت بھی دی ۔