تارکین وطن کی خبریں
مودی سویڈن کے پہلے دورے پر،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کا احتجاجی مطاہرہ

اسٹاک ہوم( مانیٹرنگ ڈیسک ( بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفان لووین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ مودی اسکینڈے نیویا کے اس ملک کے اپنے اولین دورے پر گزشتہ روز اسٹاک ہوم پہنچے تھے۔ مودی کے ساتھ بھارتی تاجروں کا ایک وفد بھی یورپ کے اس دورے پر پہنچا ہے۔ مودی اسٹاک ہوم میں ہونے والی انڈیا نارڈک سمٹ میں شرکت کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سویڈن پہنچنے پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس مین لوگوں نے کشمیر کے حق اور مودی سرکار کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگائے جا رہے تھے کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد مودی ہے۔

اس سے قبل وہ آج ڈنمارک، فِن لینڈ، آئس لینڈ اور ناروے کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسٹاک ہوم سے مودی لندن روانہ ہو جائیں گے۔


واپس جائیں