تارکین وطن کی خبریں
چوہدری کلیم الدین وڑائچ اور چوہدری محمد سلیم لنگڑیال کی پاکستان سے واپسی پر چوہدری امتیاز لوراں کے دفتر آمد،سیاسی امور پر گفتگو

بارسلونا(نمائندہ خصوصی )چئیرمین یونین کونسل کھٹالہ چوہدری کلیم الدین وڑائچ اور چئیرمین پی او اے یورپ چوہدری محمد سلیم لنگڑیال گزشتہ دنوں پاکستان سے واپس اسپین پہنچے تو بارسلونا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔گزشتہ پاکستان سے واپسی پر انہوں نے چئیرمین سٹار گروپ آف کمپنیز کے دفتر تشریف لائے ،چوہدری امتیاز لوراں کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کی سیاسی وسماجی سر گرمیوں پر گفتگو کی گئی اور آئندہ دنوں میں آنےوالے سیاسی وسماجی پروگراموں کے حوالہ سے بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔


واپس جائیں