پی ٹی آئی انٹرنیشنل کانفرنس گزشتہ دنوں آسٹریا کے شہر ویانا میں ہوئی جس میں دنیا بھر سے انصافینزنے بھر پور شرکت کی
ویانا(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی انٹرنیشنل کانفرنس گزشتہ دنوں آسٹریا کے شہر ویانا میں ہوئی جس میں دنیا بھر سے انصافینزنے بھر پور شرکت کی۔ کانفرنس کے چار سیشن ہوئے۔کانفرنس کو پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر ریاض خان اور پی ٹی آئی فرانس کے سابق صدر عمر رحمن نے کنڈیکٹ کیا۔ کانفرنس میں پہلے سے طے شدہ ایجنڈے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
ایجنڈے کے مطابق آزاد جموں وکشمیر پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی اوورسیز کس طرح کام کرسکتے ہیں۔ مقامی ڈھانچہ کو کس طر ح مضبوط کیا جا سکتا ہے اوورسیز انتخابات کے طریقہ کار کو کس طرح مزید بہتر کیا جا سکتا ہے کون سی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں جس سے یہ مزید شفاف اور جوابدہی کے مراحل طے کرسکے۔ پی ٹی آئی اوورسیز چپٹرز کی اوورسیز ڈیسک ،کور کمیٹی اور لیڈر شپ کے درمیان روابط کس طرح مزید مضبوط کئے جا سکتے ہیں انتخابات 2018 کے پارٹی اخراجات میں اوورسیز پی ٹی آئی کس طرح مددگار ہو سکتی ہے پاکستان میں کس طرح ایک بیرون ملک رہنے والے اپنے خاندان اور قریبی دوست احباب کو انتخابات کا حصہ بنا سکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو اگر اس دن ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جاتی ہے تو اس کا پارٹی طریقہ کار کیا ہوگا۔ اوورسیز سٹارز کمپین کو مزید کس طرح جاندار بنایا جاسکتا ہے۔ اوورسیز پی ٹی آئی کے اندرونی خلفشار کو کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے ۔یا کم کیا جا سکتا ہے پی ٹی آئی کے انتخابات 2018 کے منشور میں اوورسیز پی ٹی آئی کے لئے کیا ترجیحات ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کی صورت میں اوورسیز پی ٹی آئی بہتر پاکستان کے لئے کس طرح کام کر سکیں گے دنیا بھر سے آئے انصافینز نے اپنی اپنی تجاویز دیں ۔اور ان کے درمیان بہترین کوارڈینیشنن،پارٹی کے لئے کام کرنے کا ایک نیا حوصلہ اور جذبہ،ایک دوسرے کے پارٹی تجربات کا آپسی ایکسچینج،تمام اورسیز انصافینز کی آپسی مولاقاتوں،پاکستان سے شرکت کرنے والی قیادت کے ساتھ پارٹی امور پر سحر حاصل گفتگو کے علاوہ بہترین یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی کانفرنس کے میزبان میاں خلیل احمد صدر پی ٹی آئی آسٹریا،خان مشاہد چیف آرگنائزر،آسٹریا کی پوری ٹیم اور آرگنائزنگ کمیٹی ، ایجنڈہ کمیٹی کے ممبران کی محنت اور تمام الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ چیپٹرز کی کانفرنس میں بھرپور شرکت نے یورپ بھر میں پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے