تارکین وطن کی خبریں
پاکستان مسلم لیگ(ق) ڈنمارک کے رہنما چوہدری عمران شوکت آف مہمند ملک آصف اعوان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ مہمند چک میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام۔

کھاریاں(تنویر نقوی سے) پاکستان مسلم لیگ(ق) ڈنمارک کے رہنما چوہدری عمران شوکت آف مہمند ملک آصف اعوان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ مہمند چک میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام۔ سینئر صحافی اعجاز مرزا کی خصوصی شرکت۔ تفصیل کے مطابق ڈنمارک میں مقیم چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے راہنما چوہدری عمران شوکت نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ مہمند چک میں ڈنمارک میں مقیم ممتاز سماجی شخصیت ملک آصف اعوان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کھاریاں کے نامور صحافی اعجاز مرزا نے بطور خاص شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عمران شوکت نے کہا کہ پنجاب کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے نام نہاد خادم اعلیٰ نے چوہدری پرویز الٰہی کے سرسبز اور سرپلس صوبے کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے کبھی لیب ٹاپ، کبھی سستی روٹی، کبھی پیلی ٹیکسی جیسے فلاپ منصوبوں سے قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کے 10سالہ دور حکومت کا مقابلہ چوہدری پرویز الٰہی کے 5سالہ دور اقتدار سے کسی صورت نہیں کیا جا سکتا چوہدری پرویز الٰہی نے یونیورسٹی آف گجرات،1122، کارڈیالوجی سنٹروزیر آباد، ڈلفن فورس جیسے لازوال منصوبے دے کر خود کو پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی پالیسیوں کے پابند ہیں چوہدری برادران حلقہ پی پی32میں جس بھی امیدوار کو نامزد کریں گے اُس کی کامیابی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور اُن کی مکمل اور بھرپور حمایت ہم پر لازم ہوگی انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ق) پوری قوم سے کم بیک کرے گی اور چوہدری برادران کامیاب ہو کر تعمیر و ترقی کا سلسلہ وہاں سے شروع کریں گے جہاں سے 2008ء میں ٹوٹا تھا۔


واپس جائیں