انسانوں کی خدمت دلوں کا فتح نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ بھی ہے۔افتخار محمد چوہدری
یورپ(چیف اکرام الدین)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ میں سماجی کاموں میں دلچسپی رکھتا ہوں انسانوں کی بے لوث خدمت دلوں کو فتح کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہی نہیں، ایک مقدس فریضہ بھی ہے خدمت کے پیچھے اگر رضائے الٰہی کے حصول کا متحرک کازکار فرما ہو اور خدمت کو عین عبادت سمجھ کر اجر آخرت پر انسان کی نگاہ ہو تو رفاہی کاموں میں پائیداری اور ثبات وتسلسل کی ضمانت ہوتی ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی سماجی خدمات کسی سے پوشید ہ نہیں ہے، یہ بات انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر چئیرمین نعمت اللہ ظہیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل بلوچستان اور پاکستان بھر میں بلا تعصب سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے مختلف فاؤنڈیشنز اور تنظیموں کے ساتھ ملکر بلوچستان اور پاکستان میں ہسپتالز،تعلیمی ادارے بنائینگے اور فاؤنڈیشن بیواؤں اور یتیموں کو ماہانہ کی بنیاد پر راشن تقسیم ، سپورٹس معذوروں میں ویل چئیر اور دیگر اہم بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہے نعمت اللہ ظہیر نے افتخار محمد چوہدری کو فاؤنڈیشن کی30 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی افتخار محمد چوہدری نے نعمت اللہ ظہیر کو سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشروں میں کمزور کا استحصال ایک عام سی بات ہو کر رہ گئی ہے،حقوق سے محروم لوگوں کو زندگی کے بنیادی حقوق کا احساس دلانا اور پھر انھیں یہ حقوق فراہم کرنا اس لئے ضروری ہے کہ اگر یہ نہ کیا جائے معاشرہ عدم استحکام اور انتشار کا شکار ہوجاتا ہے،یہ ممکن نہیں کہ معاشرے کا ایک طبقہ تو خوشی اور شادمانی کے موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائے جبکہ دوسرا طبقہ کمزوری اور بے بسی کی چکی میں پستا رہ جائے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اس شعبے کے تحت پاکستان بھر میں بسنے والے کروڑوں کمزوروں،غربا، اور بے سہارا افراد کے لئے ایک وسیلہ نجات ہے انہوں نے کہاکہ سماجی کاموں میں حصہ لینا کسی عبادت سے کم نہیں ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے بلوچستان اور پاکستان بھر میں جو سماجی خدمات سرانجام دئیے ہیں ان پر ہم بھرپور تعاون کرینگے انہوں نے کہاکہ اگر ہم سب ملکر اس طرح سماجی کاموں میں حصہ لے تو بہت سے مسائل حل اور منشیات کے خاتمے میں کردار ادارے تو ہسپتالز خود بخود ویران اور منشیات کے اڈوں کا بھی خاتمہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ اور غریب صوبہ ہے اس کی بہتری کیلئے صرف حکومت کا کام نہیں سماجی تنظیمیں بھی آگے آکر اس طرح کاموں میں حصہ لیں انہوں نے کہاکہ میں فاونڈیشن کی30 ویں سالگرہ میں شرکت کرنے کیلئے آونگا اور بلوچستان میں فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ ملکر سماجی خدمات کیلئے اقدامات کرینگے۔اس موقع پر چئیرمین نعمت اللہ ظہیر نے افتخار محمد چوہدری کو شیلڈ پیش کیا۔