ڈنمارک میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم " پاکستان کمیونٹی فورم " ڈنمارک کا قیام عمل میں آگیا چوہدری شوکت علی مہمند چک صدر ، راجہ شناعت اختر چیئرمین منتخب
کھاریاں ( رپورٹ : زمان احسن ) ڈنمارک میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم " پاکستان کمیونٹی فورم " ڈنمارک کا قیام عمل میں آگیا چوہدری شوکت علی مہمند چک صدر ، راجہ شناعت اختر چیئرمین منتخب ۔ دیگر عہدیداران میں راجہ بابر فاروق ( جنرل سیکرٹری ) ، سید توقیر شاہ ( وائس چیئرمین ) ، راجہ فرہاد ( نائب صدر ) ، آصف رضا ( فنانس سیکرٹری ) ، میاں منشاء ( سیکرٹری ) شامل ہیں ۔ نومنتخب صدر چوہدری شوکت علی مہمند چک نے " جذبہ " سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی ایف کے قیام کا مقصد ڈنمارک میں مقیم تمام پاکستانی کمیونٹی کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔ اس فورم میں ہر پاکستانی شامل ہو کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ہم اسے خوش آمدید کہیں گے ۔ ہمارا مشن دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹنا ہے ۔