تارکین وطن کی خبریں
جامع مسجد صدیق اکبر پیترا لونا ایتھنز میں عظیم الشان معراج النبی صلی الله علیہ و آلہ و سلم کانفرنس منعقد ہوئی

ایتھنز( نمائندہ خصوصی) جامع مسجد صدیق اکبر پیترا لونا ایتھنز میں عظیم الشان معراج النبی صلی الله علیہ و آلہ و سلم کانفرنس منعقد ہوئی . کانفرنس کے مہمان خصوصی نامور مذہبی اسکالر ، مبلغ اسلام علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بیلجیئم جب مسجد پہنچے تو علامہ مولانا محمد مرتضی انجم قادری صاحب امام و خطیب جامع ہذا ، علامہ علی اکبر نقشبندی ، علامہ عامر قادری ، علامہ قاری محمد اکرم زاہد ، علامہ قاری سیف الرحمن نقشبندی ، علامہ قاری محمد ادریس قادری ، پیر سید طارق حسین شاہ ، سماجی راہنما چوہدری شاہد نواز وڑائچ ، ملک جاوید اقبال اعوان ، راجہ محمد رضوان صدر انتظامیہ جامع ہذا ، معروف ثناخوان محمد شہزاد قادری ، سید مظفر حسین شاہ ، حاجی بابر سلطانی ، چوہدری محمد قاسم ڈوئیاں اور دیگر نامور سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے حضرت صاحب کا پرجوش استقبال کیا . کانفرس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے معجزہ معراج النبی پر قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت ہی پرجوش انداز میں گفتگو کی . انہوں نے کہا کہ معجزہ معراج ، حضور سرکار دوعالم صلی الله علیہ و آلہ و سلم کا اعجاز اور آپ کے خصائص میں شامل ہے . آپ کے خطاب کے دوران مسجد کے درودیوار نعرہ تکبیر و رسالت سے گونجتے رہے . درودوسلام کے بعد امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی


واپس جائیں