پیرس کی فضائیں مودی دہشت گرد ، انڈیا دہشت گرد ، کشمیریوں کا قتل عام بند کرو اور ہم کیا مانگیں آزادی کے نعرے سے گونج اٹھیں۔
پیرس (نمائندہ خصوصی) حالیہ دنوں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دو درجن سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارت کی اس بربریت کے خلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے نمائیندوں نے بھرپور شرکت کی اور اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کشمیرکے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اور اس موقع پر انڈیا کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے کشمیری راہنما چوہدری ذوالفقار نگیال ، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر صاحبزادہ عتیق الرحمن ، پی پی پی فرانس کے قاضی عامر ، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن یوسف خان ، ق لیگ کے صدر کے چوہدری منیر وڑائچ ، تحریک انصاف فرانس کے طارق ندیم چوہدری ، فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے اسد چوہدری ، ماجد چیمہ و دیگر نے بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد جمہوری ہے اور اپنی مرضی سے مستقبل کا فیصلہ ان کا حق ہے، کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے اور دنیا کو اس پر توجہ دینی چاہیئے۔ آج ترقی یافتہ ممالک جانوروں کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کiھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے لئے طاقت کے بے دریغ استعمال کیا جارہا یے لیکن اس کے باوجود بھارت کے قابض فوج کے سامنے کشمیری ڈٹے ہوئے ہوئے اور دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے۔ گزشتہ کئی برس سے کشمیر کاز کے لئے متحرک محترمہ شہلا رضوی نے ننھے بچوں سمیت مظاہرے میں شرکت کی مظاہرے کے اختتام پر کمیونٹی راہنما ماجد چیمہ کی طرف سے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا