تارکین وطن کی خبریں
پاکستان تحریک انصاف دوبئی ریجن کی جانب سے دبئی کے مقامی ہوٹل میں خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد

دوبئی(عطیہ مصطفیٰ ) پاکستان تحریک انصاف دوبئی ریجن کے صدر صدر عرفان افسر اعوان اور ام القوین ریجن کے صدر حاجی میر حسن کی جانب سے دبئی کے مقامی ہوٹل میں خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرویز خٹک نے کے پی کے کی پرفارمنس پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹر رحمینہ نے بدلہ ہوا کے پی کے کے حوالے سے ایک پریزینٹیشن دی۔ اس کے علاوہ جن پی ٹی آئی کارکنوں بے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے لیے کام کیا ان کو تعارفی اسناد دی گئی۔ پی ٹی آئی دوبئی ریجن کے صدر عرفان افسر اعوان اور ام القوین ریجن کے صدر حاجی میر حسن نے کے پی کی چیف منسٹر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔عرفان افسر اعوان صاحب نے کہا کہ ہم نے زاتیات سے بالا تر ہو کر پی ٹی آئی کی خدمت کرنی ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کی خدمت اصل میں پاکستان کی خدمت ہے ۔ اس موقع پر عرفان افسر اعوان نے شرکاءاور کارکنوں کو پیغام دیا کہ اگر ہم نے پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کرنا ہے اور عمران خان کو وزیراعظم بنا نا ہے تو اس کے لیے ہم سب کو ایک ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ہم نے اس پر عمل کیا تو دنیا کی کو ئی طاقت پی ٹی آئی کو اپنی منز ل سے دور نہیں کر سکتی۔جبکہ پرویز خٹک نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے پر ملک کے اندر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے تاکہ ذہین لوگ ملک نہ چھوڑیں ۔ جبکہ دیگر مقررین نے کے پی کے میں ترقیاتی کاموں پر پرویز خٹک کی حکومت کی دل کھول کر تعریف کی۔ تقریب میں چیف منسٹر کے پی کے پرویز خٹک نے صدر پی ٹی آئی دوبئی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھ کر شرکاء کے سوالوں کے جواب دئیے اور اپنی حکومت کی کارگردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کارگردگی کی بنیاد پر پہلے سے دوگنی نشستیں جیتیں گے انھون ایک کے سوال کے جواب مین کہا کہ ابھی کنفرم نہین بتا سکتا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہین لیکن یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ ہماری حکومت کے اختتام پر بھی لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تقریب کے میزبان صدر پی ٹی آئی دوبئی عرفان افسر اعوان نے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کا مقام ہے کہ چیف منسٹر کے دورہ دوبئی کے دوران تمام کارکن ایک چھت تلے بیٹھے


واپس جائیں