تارکین وطن کی خبریں
عمران خان کی صورت میں پاکستانی قوم کوبہترین لیڈر ملا ہے۔امتیاز احمد

اریزو(سجاد راجپوت)منڈی بہاولدین کی سیاسی و سماجی شخصیت امتیاز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی صورت میں پاکستانی قوم کوبہترین لیڈر ملا ہے اگلے چند مہینے بعد ہونے والے عام انتخابات عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرانے کا سنہری موقع ہے کیونکہ وہ ملک کو درپیش چیلنجوں اور حکمرانوں کے بھیس میں چھپے چوروں اور لٹیروں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ لوٹا ہوا خزانہ واپس لانے کی بھرپور صلاحیت ر کھتے ہیں اسلئے قوم کسی بھی صورت میں یہ موقع ضائع نہ ہونے دے ورنہ اس ملک اور قوم کا خدا ہی حافظ ہے جس پر چند ڈاکووں کا راج ہے اور وہ عوام کو سبز باغ دکھا کر حکمران بننے اور قومی خزانہ لوٹنے کے ماہر بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے پی ٹی آئی میں دوسری جماعتوں سے لوگوں کی جوق در جوق شمولیت عوام کا عمران خان کی مخلصانہ قیادت پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ماتحت عدلیہ میں بھی اصلاحات کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے اور دیوانی مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر لازمی بنا دیا گیا ہے اسلئے عوام کو کئی نسلوں سے جاری دیوانی مقدمات اور تنازعات سے بھی جلد چھٹکارہ ملے گا۔


واپس جائیں