تارکین وطن کی خبریں
مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فا ئنڈ نگ مشن بھیجا جائے: ڈاکٹر امتیاز احمد

جینیوا: مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی اور تشدد کی مذمت کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ چند روز سے ظلم و بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔ مختلف واقعات میں بھارتی فوج چار روز کے دوران 20 بے گناہ و معصوم کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کرچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف پرائیڈ آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر امتیاز احمد کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر امتیاز احمد نے اپنے 9 سالہ پوتے عاقب احمد کے ہمراہ 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیئے یونایئٹد نیشنز پیلس جینیوا کے سامنے احتجاج کیا اور مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فانڈنگ مشن بھجنے کا مطالبہ کیا۔


واپس جائیں