یرس میں کامران گھمن نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
فرانس(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام شہید جمہوریت قائد ذوالفقار علی بھٹو کی39ویں یوم شہادت کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کو آرڈی نیٹر یورپ چوہدری یوسف کامران گھنمن نے کی تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے پاک نام سے کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شہید بھٹو کا ویژن یہی تھا کہ تمام مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور ان کو اپنے دنیا عالم میں ایک نئی شان سے جینے کا ہنر دیا یہ وہ ویژن تھا جس کی تصویر آج پاکستان میں نظر آ رہی ہے۔ بھٹو شہید کو ضیاءآمر نے شہید کر کے ہم کو ایک دور حاضر کے ایک عظیم دانشور سے محروم کر دیا۔ اگر بھٹو شہید کی قیادت پاکستان کو اور دس سال مل جاتی تو پاکستان دنیا کے بڑے ملکوں کی صف میں شامل ہو چکا ہوتا۔ آج جو ہم دربد کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اپنے ملک میں موجود ہوتے۔ ہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔ شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے جو نظریہ اور پروگرام دیا ہے اس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کو پیغام لے کر گھر گھر جائیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں کامیاب کروائیں گے ہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والیں ہیں اور ہمار ی پیپلز پارٹی کے ساتھ عقیدت کسی قسم کے مفاد کی خاطر نہیں ہم بے لوث خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں۔ برسی کی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق سینئر نائب صدر سید کفایت قوی ، سینئر راہنما قاضی عامر اور صوفی سرفراز نے بھی خطاب کیا۔