تارکین وطن کی خبریں
صدریورپین مسلم کونسل میاں عبدالحق کا سپین کادورہ

مانچسٹر (اوورسیز ڈیسک) یورپین مسلم کونسل کے صدر و سینئر نائب صدر یو کے اسلامک مشن کا دورہ سپین یورپین مسلم کونسل کے صدر و سینئر نائب صدر یو کے اسلامک مشن میاں عبد الحق ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں۔بارسلونا اسپین میں پہنچنے پر پاکستانی سوسائٹی کے صدر و کاروباری شخصیت ثاقب طاہر نے اپنے ساتھیوں سمیت اور مسلم کونسل بارسلونا کے صدر نے اپنی ٹیم کے ساتھ انکا پرتپاک استقبال کیا۔اور دونوں صدور نے علیحدہ علیحدہ انکو پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔جس میں پاکستانی سوسائٹی بارسلونا کے صدر و کاروباری شخصیت چوہدری ثاقب طاہر،محمد انور تارڑ،اسپین مسلم کونسل کے صدر و ممبران بھی شامل ہوئے۔


واپس جائیں