تارکین وطن کی خبریں
پی پی پی فرانس کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کی تقریب کا اہتمام ۔ جیالوں کو شرکت کی دعوت عام۔ کامران یوسف گھمن

فرانس (نمائندہ خصوصی) پی پی پی فرانس کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کی تقریب کا اہتمام ۔ جیالوں کو شرکت کی دعوت عام۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ کوآرڈینیٹر پی پی پی یورپ و سینئر نائب صدر پی پی پی فرانس کامران یوسف گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کی تقریب کا اعلان کیا ہے انہوں نے اس موقع پر جیالوں دعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران و ممبران قائد عوام کو ان کی خدمات کے پیش نظر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ تمام کارکنوں اور دیگر خواتین وحضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ھے تشریف لا کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں ایڈریس ریسٹورنٹ مرچ مصالحہ 7 AVE PAUL VAILLENT COUTURIE 93120 LACOURNEURVE METRO LACOURNEURVE LIGNE 7 TERMINUS


واپس جائیں