تارکین وطن کی خبریں
موجودہ حکومت کے وعدے جھوٹ پر مبنی ہے۔قدرت نیازی

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سنٹرل چیف آرگنائزر قدرت نیازی نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں نے وطن عزیز کو بدترین قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی نا لائقیوں سے عوام کو مقروض کر کے رکھ دیا ہے تا کہ آئندہ حکمران انکی غلط پالیسیوں کی پاداش بھگتتے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور پلس نیوز کے نمائندہ خصوصی کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا خاتون سنٹرل چیف آرگنائزر قدرت نیازی نے کہا کہ عدالت عالیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزراء کے ایوانوں اور میڈیا میں جھوٹے بیانات پر نوٹس لینا چاہیے تا کہ کوئی کسی کو گمراہ نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور موجودہ حکمرانوں کے وعدے صرف جھوٹ پر مبنی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی صرف عوام کے خدمت کیلئے میدان میں آیا ہے عوام کو بھی چاہیے کہ اگلے الیکشن میں پاکستان عوامی راج پارٹی کو کامیاب کرے اور ملک اور عوام موجودہ کرپٹ نظام سے بچائیں۔


واپس جائیں