سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے اوورسیز رہنماؤں چوہدری شبیر حسین مہمند چک ، چوہدری زاہد اسلم مہمند چک ، ڈاکٹر طاہر سندھو کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا
کھاریاں ( زمان احسن + بلال بٹ ) سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے اوورسیز رہنماؤں چوہدری شبیر حسین مہمند چک ، چوہدری زاہد اسلم مہمند چک ، ڈاکٹر طاہر سندھو کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا ۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری وجاہت حسین نے "نت ہاؤس " گجرات میں اوورسیز رہنماؤں صدر مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک ، چوہدری زاہد اسلم مہمند چک ( بزنس مین ناروے ) اور ڈاکٹر طاہر سندھو ( بزنس مین اسپین ) کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے اوورسیز رہنماؤں کی بیرون ملک خدمات کو سراہا ۔ ظہرانہ تقریب میں سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، عبدالحمید بھٹی ، چوہدری طاہر ترکھا ، چوہدری فاروق افگن ، ماسٹر امین ، سید ساجد شاہ ، چوہدری لطیف ساہی ، چوہدری اکرم لنگڑیال بھی موجود تھے ۔