سانحہ بھدر پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے : چوہدری ظفر نواز حقیقہ ، اشتیاق احمد برنالی
کھاریاں ( زمان احسن ) اوورسیز رہنماؤں ، پاکستان ناروے اتحاد ویلفیئر یونین ( اوسلو ) کے چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ ، چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی اور چوہدری طاہر اکرم ٹھیکریاں نے کہا ہے کہ سانحہ بھدر پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ پھول جیسے معصوم بچوں کے اندوہناک قتل پر دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کو بھی انتہائی دکھ پہنچا ہے ۔ا للہ تعالیٰ مرحومین کے پسماندگان کو صبر جمیل اور بہتر نعیم البدل عطاء فرمائے ۔ حکومت سمیت معاشر ے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔