تارکین وطن کی خبریں
تعاون نہ کرنے والے ممالک کے عام شہریوں کو ویزا نہ دیا جائے

برلن حکومت کے مطابق بھارت اور پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک اپنے شہریوں کی وطن واپسی میں جرمنی کے ساتھ تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔ ایسے ممالک کے عام شہریوں کے لیے جرمن ویزے کا حصول مشکل بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جرمنی سے پناہ کے مسترد شدہ درخواست گزاروں کی واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے مطالبات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ تاہم اب ملکی وزارت داخلہ کی تیار کردہ ایک تازہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایسے ممالک کے خلاف عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہےاس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک اپنے ایسے شہریوں کی وطن واپسی میں تعاون نہیں کرتے، جن کی جرمنی میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔


واپس جائیں