تارکین وطن کی خبریں
وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک صاحب کا دورہ برطانیہ

یورپ (چیف اکرام الدین سے) پاکستان تحریک انصاف برمنگھم خواتین ونگ کے صدر رانی عارف نے کہا کہ خیبرپختون کے وزیراعلی پرویز خٹک صاحب اپنے وفد کے ہمراہ برطانیہ 5 اپریل کو دورہ برطانیہ پر آرہے ہیں برمنگھم ویسٹ مڈ لینڈ پی ٹی آئ کی ٹیم چیف مینسٹر صاحب کو اور ان کے وفد کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہتی ہے اس دوران چیف مینسٹر صاحب برطانیہ کے دوسرے شہروں میں بھی جائے گے اور اپنی پارٹی ورکرز کی تقریبات میں بھی شرکت کرے گے اس دورے کا اصل مقصد پچھلے 5 سالوں میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی اور 2018 کے الیکشن جو آرہے ہیں ان کے بارے میں لائحہ عمل کیا ہوگا اہم امور کے بارے میں اظہارے خیال کرے گے ۔ 6 اپریل کو چیف مینسٹر صاحب کا DIgbeath Hall برمنگھم میں ایک عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں کثیر تعداد پاکستانیوں کی شرکت کرے گے اور خواتین کی بھی بڑی تعداد اس جلسے میں شامل ہو گی خواتین کا اس جلسہ میں خصوصی خیال رکھا جائے گا ۔اسکے علاوہ چیف منسٹر صاحب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کرے گے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا اور گلوبل میڈیا برطانیہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام پی ٹی آئ کے سپورٹرز حضرات کو اس جلسہ میں شمولیت کی دعوت ہے اور تمام اوورسیز پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے کہ اس جلسہ عام کو کامیاب کرے


واپس جائیں