تحریک انصاف کے جدوجہد آئندہ عام انتخابات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔فضل امین مہمند
یورپ(نمائندہ خصوصی سے) سیاسی و سماجی رہنما فضل امین خان مہمند نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کے آئندہ انتخابات عام انتخابات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ سے ایماندار لوگوں کا چناؤ کریں گے اقتدار میں آکر لوٹ مار کی پیشگی منصوبہ بندی کرکے انتخابات لڑنے والے لیگی امیداورں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آنے کی دعوے کر رہی ہے موجودہ حکومت کے دور میں عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں یوٹیلیٹی بلوں میں ہر سال 40 فیصد اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ بالواسطہ اور بالواسطہ ٹیکسز کا اتنا بوجھ لادھ دیا گیا کہ عوام کی کمر سیدھی نہیں ہو رہی انہوں نے نماہندہ خصوصی پاور پلس نیوز کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو اس سطح سے اوپر لانے اور اپنے پاوں کھڑا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے اپنی پالیسوں سے خط غربت سے نیچے جانے کے راستے میں بند باندھیں گے اور اس لکیر کو ہمیشہ کیلئے ختم کرکے عوام کو خوشحالی اور آسودہ کریں گے۔