جامعہ باب العلم اوسلو (ناروے) میں امیر المومنین،امام المتقین،فاتح خیبر،اسد الله الغالب،سیدنا علی ابن ابی طالب کرم الله وجہہ الکریم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس بعنوان ، جشن مولود کعبہ، منعقد ہوئی
اوسلو(نمائندہ خصوصی) جامعہ باب العلم اوسلو (ناروے) میں امیر المومنین ، امام المتقین ، فاتح خیبر ، اسد الله الغالب ، سیدنا علی ابن ابی طالب کرم الله وجہہ الکریم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس بعنوان ، جشن مولود کعبہ، منعقد ہوئی . جس کی صدارت جامعہ باب العلم اوسلو کے بانی ، عالمی مبلغ اسلام علامہ پیر سید فراست علی بخاری نے کی . کانفرنس کا آغاز صاحبزادہ حافظ سید سلیمان مصطفی بخاری نے تلاوت کلام پاک سے کیا . جبکہ اوسلو کے مشہور ثناخوان جناب عبدالمنان صاحب اور عبدالرزاق صاحب نے گلہائے عقیدت پیش کیے . خصوصی خطاب کے لیے یورپ کے نامور مذہبی اسکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بیلجیئم تشریف لائے تھے . انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مولا علی المرتضی کرم الله وجہہ الکریم کے مناقب و فضائل کو خوبصورت پیرائے میں بیان کیا . اور کہا کہ مولا علی المرتضی کی محبت ایمان کی نشانی اور آپ سے بغض نفاق کی نشانی ہے . انہوں نے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اہلبیت اطہار سے محبت و مودت اور صحابہ کرام کا ادب و احترام ہر حالت میں بجا لانا چاہیے. اس موقع پر خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی . آخر میں کانفرنس کے مہمانان گرامی جناب عبدالرحمن سندھو آف برطانیہ اور ملک جاوید اقبال اعوان آف یونان کو علامہ پیر سید فراست علی بخاری کی تصنیفات بطور ہدیہ پیش کی گئیں . آخر میں درودوسلام کے بعد علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے اجتماعی دعا فرمائی