ایکشن کو شفاف بنانے کیلئے لا محدود اعتراضات پر توجہ دینی چاہیے۔نسرین خٹک
یورپ(چیف اکرام الدین) قومی وطن پارٹی کی سابقہ ایم پی اے نسرین خٹک نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے لا محدود اعتراضات پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹائم پر ہونا چاہیے ڈیموکریسی مسائل کا واحد حل ہے افغان اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے افتاب احمد خان شیرپاؤ کی کوشش اور مشن جاری ہے اور جاری رہے گی انہوں نے پاورپلس نیوز انٹرنیشنل آن لائن کے نمائندہ سے گفتگو کرے ہوے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن اور اداروں کی تباہی تشویش کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات خیبر پختونخواہ حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی،اور بے روزگاری، جیسے ناپسندیدہ منصوبوں کو پاکستان تحریک انصاف نے فروغ دیا حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے صوبہ بھر کے عوام پریشان ہیں لیکن آگلے الیکشن میں خیبر پختونخواہ میں کامیابی صرف قومی وطن پارٹی کی ہوگی عوام کو بھی چاہیے کہ سیاسی جماعتوں کے جھوٹے وعدوں کو مسترد کرے اور خیبر پختونخواہ صوبہ موجودہ بحرانوں سے بچائیں۔