صوبائی حکومت صرف وعدوں تک محدود ہے۔محمد نادر خان
یورپ(چیف اکرام الدین سے)عام عوام پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر محمّد نادر خان نے کہا کہ لوگوں نے فیس بک کی تبدیلی بھی دیکھ لی اور عمران نیازی کا انصاف بھی انہوں نے کہا کہ مختلف پارٹیز کے چوروں،کرپٹ لوٹووں کو تحریک انصاف میں شامل کر کے کونسا نیا پاکستان بنائیں گے خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے نیا پختونخواہ بھی دیکھ لیا پہلے کڑورووں روپے بیوٹیفیکےشن کے نام پر خرچ کئے پھر وہی میٹرو کے نام پر پورا پشاور کھود ڈالا جس کی 4 سال تک مخالفت کی۔ کرپشن کا بازار گرم ہے آوے کا اوا بگڑا ہے چھوٹے ٹاؤن ممبر سے لے کر چیف منسٹر تک سب کے سب کمیشن خور ہیں انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا اور اردو گلوبل نیٹ ورک برطانیہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انشاء اللّه عام عوام پارٹی سہیل ضیاء بٹ کی لیڈر شپ میں عوام کے حقوق کیلئے وقت کے فرعونوں کے ساتھ جنگ لڑیں گے لوگوں کو بجلی،صاف پانی، گیس ،اور انصاف کا نظام دیں گے جہاں سود سے پاک قرضے ،سرکاری نوکریاں، فری میڈیکل،اور فری ایجوکیشن ہوگی عام عوام سے قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگوں کو آگے لائیں گے اور ان ڈرامہ بازوں سے اس ملک کو نجاد دلا کے دم لیں گے۔