دوحہ قطرمیں یوم پاکستان جوش وخروش سےمنایاگیا۔
دوحہ (کریم اختر اورکزئی سے)تفصیلات کے مطابق آج دوحہ قطر میں متحدہ قبائل پارٹی کے زیراہتمام یوم پاکستان کاانعقاد کیاگیا، جس میں کثیرتعدادمیں محبِ وطن مسافروں نے شرکت کی ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی کے رہنماء حاجی اکبر حسین صاحب نے 23مارچ کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان دراصل تجدیدعہد کادن ہے۔فاٹاسٹوڈنٹس کے رہنماء عبدالجبار درویزنے اپنے بیان میں کہاکہ اب وقت ہے کہ سارے قبائل متحدہوجائیں اور آنے والی نسل کو تعلیم وتربیت سے آراستہ کرکے اپنی محرومیوں کاازالہ کریں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ قبائل کو ایف سی آر جیسی ظالمانہ قانون سے چھٹکارہ دینے میں ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔