انجمن ترقی- اردو نارتھ امریکہ کے عالمی مشاعرہ میں شرکت کے بعد پیرس ادبی فورم کی صدر شاعرہ سمن شاہ کی فرانس واپسی-
پیرس( ناصرہ خان)پیرس ادبی فورم کی صدر اور شاعرہ محترمہ سمن شاہ انجمن ترقی- اردو کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی مشاعرے میں شرکت کے بعد فرانس واپس آچکی ہیںعالمی مشاعرے میں دیگر شعراء کرام عہد حاضر کے معتبر شاعر جناب صباحت عاصم واسطی( ابو ظہبی) وکیل انصاری( نیویارک) غزل انصاری( انگلینڈ) راحت زاہد( اسکاٹ لینڈ) فیاض خان رام پوری( ہیوسٹن) اور مقامی شعراء نے بھرپور شرکت کی-
تقریب کی میزبان معروف شاعرہ ریحانہ قمر تھیں اور نظامت کے فرائض سعدیہ ظفر نے بخوبی انجام دئیے جبکہ صدارت محترمہ نئیر جہاں کی تھی- عالمی مشاعرے میں بزرگ اور ممتاز شاعرہ محترمہ نئیر جہاں کو انجمن ترقی- اردو کی جانب سے انکی ادبی خدمات پر Life Achievement Award سے نوازا گیا نئیر جہاں امریکہ اور دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہیں اس تقریب میں منفرد اور پختہ لب و لہجہ کے شاعر محترم صباحت عاصم واسطی کی کتاب توسل کی رونمائ کی رسم بھی ادا کی گئی ایک کامیاب اور پر وقار مشاعرہ پر سمن شاہ نے محترمہ ریحانہ قمر صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی ادبی خدمات کو سراہا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہیرس ادبی فورم کی جانب سے مبارکباد دی-