ممتاز اوورسیز پاکستانی شخصیت چوہدری محمد امجد بلال کھٹانہ (ناروے) کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئی۔
کھاریاں (بیورو رپورٹ) ممتاز اوورسیز پاکستانی شخصیت چوہدری محمد امجد بلال کھٹانہ (ناروے) کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئی۔ تقریب رخصتی مقامی میرج ہال میں ہوئی بارات کا استقبال چوہدری امجد بلال، پروفیسر محمد یوسف، ماسٹر مشتاق احمد، فضل کھٹانہ، چوہدری اسد اللہ کھٹانہ اور دیگر نے کیا۔ اس موقع پر نمایاں شرکت کرنے والوں میں وائس چیئرمین ضلع گجرات میاں شیر افگن ڈنگہ، چوہدری غلام حسین گوندل صدر کھاریاں بار، سید تنویر نقوی جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب، سینئر صحافی اعجاز مرزا، صحافی نثار مغل ڈنگہ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ سابق صدر کھاریاں بار، ملک اسد اللہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ، چوہدری اقبال پسوال ایڈووکیٹ، چوہدری ریاض ٹوپہ ایڈووکیٹ، مرزا امجد ایڈووکیٹ، شفیق قریشی، چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ جنڈانوالہ، چوہدری منشاء خاں اُتم (ناروے)، چوہدری عمر ڈنمارک، چوہدری ریاست علی ایڈووکیٹ، محمد شفیق، لالہ محمد فاضل، چوہدری اسفند اصغر کونسلر کھاریاں، ملک ندیم پہلوان، چوہدری بشیر لنگڑیال ایڈووکیٹ، چوہدری عمران بشیر لنگڑیال ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے جبکہ عطاء محمد کھٹانہ (اٹلی)، عامر وقاص بھی شریک تھے۔