تارکین وطن کی خبریں
23مارچ قرارداد پاکستان کے حوالے سے جدہ قونصلیٹ کے گھر میں ایک تقریب منعقد

جدہ (نمائندہ خصوصی ) 23 مارچ قرارداد پاکستان کے حوالے سے جدہ قونصلیٹ کے گھر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اورسیرز پاکستانیوں کی بڑے تعداد نے شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب میں مسلم لیگ ن جدہ کے سنیئر رہنما ملک محی الدین اعوان اور چوہدری شہباز اور فخر عباس بلوچ نے مسلم لیگ ن کی نمائندگی کی ملک محی الدین اعوان نے کہا ہے پاکستان کو بنایا بھی مسلم لیگ نے ہیں اور پاکستان کو کامیاب روشن ترقی خوشحالی اور سوپر پاور بھی مسلم لیگ نے ہی بنایا ہے قائد محترم میاں محمد نواز شریف پاکستان کے ہیرو ہیں

چوہدری شہباز نے کہا ہے ہم سب اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہتے ہیں اور اس نیک کام کے لیے مسلم لیگ ن سعودی عرب تمام سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانیوں سے رابطے کررہی ہے بہت جلد ایک پروگرام کا انعقاد کرے گے فخر عباس بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جو ترقی پاکستان نے کی ہے اتنی ترقی کسی اور حکومت میں نہیں ہوئی قائد محترم میاں محمد نواز شریف کو اس بات کا ثبوت پاکستانی عوام 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرا کر دے گی


واپس جائیں