تارکین وطن کی خبریں
معروف مذہبی سکالر ، مبلغ اسلام علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بیلجیئم 3 روزہ دورے پر آج ناروے پہنچیں گے

برسلز(نمائندہ خصوصی) معروف مذہبی سکالر ، مبلغ اسلام علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بیلجیئم 3 روزہ دورے پر آج ناروے پہنچیں گے . جہاں وہ جامعہ باب العلم اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام امیر المومنین ، امام المتقین حضور سیدنا علی المرتضی کرم الله وجہہ الکریم کی ولادت باسعادت کے حوالے 25 مارچ 2018 ، دوپہر 2 بجے جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے . جس کی صدارت نامور عالم دین حضرت علامہ پیر سید فراست علی بخاری کریں گے . اس کے علاوہ آپ اپنے دورے میں ناروے میں مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے . ناروے کے مذہبی و علمی و سماجی حلقوں نے علامہ صاحب کے اس دورے کا خیر مقدم کیا ہے .


واپس جائیں