عیسائی کیتھولک مذہب کے طالبعلموں اور استادوں نے اسلامک سینٹر بریشیا کا دورہ کیا۔
عیسائی کیتھولک مذہب کے طالبعلموں اور استادوں نے اسلامک سینٹر بریشیا کا دورہ کیا۔ طالبعلموں نے مسجد کا دورہ کیا اور مسلم کمیونٹی سے کلچر اور مذہب کے بارے میں بات چیت کی جو دونوں کمیونٹی کے لیے کافی فائدہ مند رہے۔ مسجد کے خطیب و امام محمد امین صاحب نے عیسائی طالبعلموں کو مسلمانوں کے عبادت کرنے کے طریقے کے بارے میں بتایا،اور ملاقات کے اخر میں اسلامک سینٹر کی طرف سے مہمانوں کو کھانا بھی دیا گیا،طالبعلموں نے اپنی طرف سے مسجد کو زیتون کا درخت گیفٹ کیا گیا۔