قوم آئندہ الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرے۔ شاہدہ شاہ
یورپ(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی انفارمیشن سیکرٹری ویمن ونگ پشاور میڈم شاہدہ شاہ نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے قائداعظم اور اقبال کے پاکستان کو نظریاتی اور معاشی طور پر غیر مستحکم کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاور پلس نیوز کے نمائندہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چند کھوٹے سکوں نے ملک کو جمہوری اور معاشی استحکام نصیب نہیں ہونے دیا جس کا خمیازہ پوری قرضوں، مہنگائی اور عدم برداشت کے کلچر کی صورت میں بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں، شاہ خرچیوں اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے چند خاندانوں کی خوشحالی نے انتہائی قابل اور محنت کش قوم کو بدحالی میں بدل دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قوم کا ان کا احتساب کرے اور انے والے الیکشن میں ان کا بائیکاٹ کرکے مخلص اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کرے۔