تارکین وطن کی خبریں
ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری اور وقار نسیم وامق کی سفیر پاکستان سے ملاقات، ادبی و ثقافتی خدمات پر خراج تحسین

ریاض(عابد شمعون چاند)صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری اور سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق سے ان کے آفس سفارت خانہ پاکستان میں خصوصی ملاقات کی جس میں علمی ادبی معاملات زیر بحث آئے۔ ڈاکٹر ریاض چوہدری نے سفیر پاکستان کی جانب سے پاکستانی سکول کے سلسلہ میں سکول کے حالات بہتر کرنے اور سکول کی مینجمنٹ کونسل کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے نیز انہوں نے کہا کہ سفیر پاکستان کی علم و ادب اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ذاتی دلچسپی کو پاکستانی کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سیکریٹری جنرل وقار نسیم وامق نے حلقہء فکروفن کی ادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور سفیر پاکستان اور سفارت خانہ کی اس سلسلہ میں مکمل تعاون کی بے حد تعریف کی۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے حلقہء فکروفن کی ادبی کاوشوں کو سراہا اور شعر و ادب کی ترویج و ترقی کے لئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی آخر میں ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنی تازہ کتاب خوشبو کے جھونکے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کو پیش کی جس کا سفیر محترم نے شکریہ ادا کیا ۔


واپس جائیں