قومی وطن پارٹی کا مشن عوام کا خدمت کرنا ہے۔ناظم ذوالفقار
شبقدر(سردار نور سے) قومی وطن پارٹی وی سی سلیمانزئی کے ناظم ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی ایک منظم سوچ رکھتی ہے اور غریب عوام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے آج قوم کو جناب آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور قومی وطن پارٹی کے منشور کی ضرورت ہے ملی رہبر نے اس صوبے میں رکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جو آج تک اپنی مثال آپ ہے ناظم ذوالفقار خان نے اردو گلوبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں سلیمانزئی شیرپاؤ کو ماڈل ویلج کونسل بناونگا اور سلیمان زئی کے عوام کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤنگا۔