تارکین وطن کی خبریں
عوام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کرینگے. ارباب حضر حیات

جرمن(چیف اکرام الدین سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب حضر حیات خان نے کہا کہ عوام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی پی پی پی اور پی ٹی آئی اپنے حکومتی صوبوں میں عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ ان جماعتوں نے اپنی حکومتی صوبوں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کیا رہنما مسلم لیگ ن ارباب حضر حیات خان نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا اور اردو گلوبل میڈیا برطانیہ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ 2013 میں ملک کو درپیش توانائی بحران سمیت دہشتگردی اور اقتصادی صورتحال کے بڑے چیلنجز کو پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے اپنے اس ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں حل کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا مشن ہے ملک کو ترقی دینا اور عوام کا خدمت کرنا ہے۔


واپس جائیں