تارکین وطن کی خبریں
تحریک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے.رانی عارف

جرمن(چیف اکرام الدین سے)پاکستان تحریک انصاف صدر خواتین ونگ برمنگھم رانی عارف نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور برسر اقتدار آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گا صدر خواتین ونگ برمنگھم رانی عارف نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے اداروں کیخلاف محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے مگر غیور عوام اب ان جھانسے میں نہیں آئیں گے باریاں لگانے والوں نے ملک کو کرپشن جھوٹ، لاقانونیت اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا نواز شریف کو نہ میں نہ مانوں کی رٹ نے بند گلی میں دھکیل دیا ہے نا اہل سزا کسی کی طرف سے انتقام نہیں بلکہ مکافات عمل ہے انہوں نے کہا کہ حکمران پارلیمنٹ کے مقدس ہونے کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن دوسری طرف سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دیئے جانے والے شخص کو ریلیف دینے کیلئے قانون سازی کرکے اسے بے توقیر بھی کرتے ہیں ان اطلاعات ہیں کہ حکمران نیب کے کردار کو آرڈینفس کے ذریعے محدور کرنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں کہ ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہا جائے ورنہ پی ٹی آئی پوری قوم کے ساتھ مل کر بھرپور مزاحمت کرے گی۔


واپس جائیں