پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر مرزاالطاف سیاسی کھڑاک کر کے سعودی عرب پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر مرزاالطاف سیاسی کھڑاک کر کے سعودی عرب پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلی چوھدری عبدالمجید گجر کی طرف سے عشائیہ دیا گیا جس میں الریاض ریجن کے صدر خالد اکرم راناصاحب۔جنرل سیکرڑی ناصر معمود اراییں صاحب چوھدری یوسف جٹ صاحب۔رانا اشرف صاحب۔مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر راجہ یعقوب صاحب جنرل سیکرٹری ملک جی ایم اعوان۔نائب صدر خرم عباسی صاحب۔داود خان صاحب رانا اشرف علی اور دیگر نے شرکت کی مرزاصاحب پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پے روشنی ڈالتے ھوے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ عوام کے دلوں میں اترتاجا رھا ھے اور مسلم لیگ کا گراف دن بدن بڑھتا جا رھا ھے جس سے مخالفین خوف زدہ ھیں عوام جان چکی ھے کہ میاں محمد نواز شریف کو سازش کے تحت نکالا گیا ھے ان شااللہ 2018 کا الیکشن ایک ریفرنڈم ھو گا اورمسلم لیگ پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے جیت کر پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی آخر پے مرزاصاحب نے سینرز رھنماوں اور یوتھ کا شکریہ اداکیا