سعید خان شہید کی یاد میں اے این پی برطاینہ کے زیر اہتمام تعزیتی رفرنس کا انعقاد
یورپ(نمائندہ اکرام الدین) عوامی نیشنل پارٹی لندن کے سابق سیکرٹری سعید خان شہید کی یاد میں اے این پی برطاینہ کے زیر اہتمام تعزیتی رفرنس کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی لندن کے سابق سیکرٹری سعید خان شہید کی یاد میں اے این پی برطاینہ کے زیر اہتمام تعزیتی رفرنس کا انعقاد ہوا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑری جنرل میاں افتخار حسین اور شہید کے بھائی گل افضل کا ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ کے صدر محفوظ جان نے شہید سعید خان کے بیٹے خلیل خان کو پارٹی کی ٹوپی پہنائی اور سعید خان کی تصویر تحفے میں پیش کی۔