تارکین وطن کی خبریں
عمران خان نے ضلع گجرات کا کامیاب دورہ کرکے مخالفین کے دعوے ناکام بنا دیئے : چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ ( امریکہ )

کھاریاں ( زمان احسن +بلال بٹ ) ہیڈ PTI سوشل میڈیا USA چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ ( امریکہ ) نے کہاہے کہ عمران خان نے ضلع گجرات کا کامیاب دورہ کرکے مخالفین کے دعوے ناکام بنا دیئے ۔ ہمارے قائد عمران خان نے 13مارچ کو ضلع گجرات میں 12مقامات پر خطاب کیا ۔ اور تمام مقامات پر عوامی اکٹھ ایک سے بڑھ کر ایک تھا ۔ جس طرح اب ضلع گجرات کے عوام نے جرآتمند قائد عمران خان کا شاندار استقبال کیا ہے ۔ ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی ضلع گجرات کے عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائینگے ۔


واپس جائیں