تارکین وطن کی خبریں
خلق خدا کی خدمت کر کے روحانی و قلبی سکون ملتا ہے : ملک محمد اکرام اعوان ( ہالینڈ )

کھاریاں (تنویر نقوی سے) ممتاز سماجی شخصیت، عظیم خدائی خدمتگار ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کہا ہے کہ خلق خدا کی خدمت کر کے روحانی و قلبی سکون ملتا ہے۔ گذشتہ 32سال سے اپنی ذاتی گرہ سے آنکھوں کے مریضوں کے لئے منڈی بہاؤالدین اور ڈوگہ (کھاریاں) میں فری کیمپس لگاکر مریضوں کے مفت آپریشن، لینز، عینکیں اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک سانسیں جاری ہیں اس مشن سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا مشن اللہ سبحان تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے لئے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرا خاندان اس فریضہ کوسرانجام دینے کے لئے اللہ تعالیٰ دی ہوئی توفیق کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔


واپس جائیں