پاکستانی بزنسمین فیصل چیچی کا کمرشل قونصلر اور TDAP کے آفیسر ضمیر سومرو کے میں اعزاز میں ظہرانہ،
بولونیا/اِٹلی(رپورٹ و تصاویر الیاس قادری) کاسمیٹکس مصنوعات سے متعلق 51 ویں سالانہ بین الاقوامی نمائش COSMOPROF جمعہ 16 مارچ سے اٹلی کے معروف شہر بولونیا کے ایگزیبیشن سنٹر "Bologna Fiere" میں شروع ہو گئی، چار روزہ نمائش میں دو درجن سے زائد پاکستانی تاجروں سمیت 70 ممالک کے2880 ادارے اپنی مصنوعات متعارف کروانے کیلئے شریک ہیں، جس کیلئے حسبِ سابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سبز ہلالی پرچموں سے مزین خصوصی پویلین تیار کروایا ہے، جہاں کمرشل قونصلر محترمہ سائرہ امداد علی کی سربراہی میں روم سے پاکستانی سفارتخانے کا دیگر سٹاف اور TDAP کے اسٹنٹ مینیجر ضمیر احمد سومرو نمائش کے دوران ہموطن تاجروں کی رہنمائی اور معاونت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں، دریں اثناء پاکستانی نثزاد اطالوی بزنسمین و پاکستان مسلم لیگ (ن) اٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین چوہدری فیصل محمود چیچی نے گزشتہ روز کمرشل قونصلر محترمہ سائرہ امداد علی اور TDAP کے اسٹنٹ مینیجر ضمیر احمد سومرو کے اعزاز میں بولونیا کے معروف و قدیم اطالوی ریسٹورنٹ میں پرتکف ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں دوسروں کے علاوه پاکستان مسلم لیگ (ن) اٹلی کے چیف کوارڈینیٹر چوہدری محمد رزاق چھنی اور پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری آصف رضا نے بھی شرکت کی، اس موقع پر تجارتی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا جبکہ محترمہ سائرہ امداد علی نے تاجروں کے پلیٹ فارم کی اہميت بیان کرتے ہوئے تقریب کے شرکا پر اٹلی میں پاکستان بزنس فورم کے قیام کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا. قبل ازیں کمرشل قونصلر محترمہ سائرہ امداد علی کی COSMOPROF میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بوتھ اور پاکستانی پویلین پر آمد کے موقع پر بولونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے ان کا پرتپاک خیر مقدّم کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیئے.