کاسمیٹکس مصنوعات سے متعلق عالمی نمائش COSMOPACKشروع،COSMOPROFکا آج سے آغاز پاکستانی تاجروں کا وفد بھی اپنے اداروں میں تیار کردہ مصنوعات متعارف کروانے TDAPکے اسٹنٹ مینیجر ضمیر احمد سومرو کی قیادت میں اٹلی پہنچ گیا،ہموطن تاجروں کی معاونت کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے کمرشل قونصلر سائرہ امداد علی کی دیگر سٹاف کے ہمراہ بلونیا آمد
بلونیا(الیاس قادری)کاسمیٹکس مصنوعات کے پیکنگ سے متعلق آلات کی سلانہ بین الاقوامی نمائش COSMOPACK جمعرات 15 مارچ جبکہ COSMOPROF جمعہ 16 مارچ سے اٹلی کے معروف شہر بولونیا کے ایگزیبیشن سنٹر "Bologna Fiere" میں شروع ہوں گی، چار روزہ نمائش COSMOPROF میں دو درجن سے زائد پاکستانی تاجر بھی اپنے اداروں کی مصنوعات متعارف کروانے TDAPکے اسٹنٹ مینیجر ضمیر احمد سومرو کی قیادت میں گزشتہ روز بلونیا پہنچ گیا ہے، جس کیلئے حسبِ سابق پاکستانی جھنڈوں سے مزین خصوصی پویلین تیاری کے حتمی مراحل میں ہے، جہاں کمرشل قونصلر محترمہ سائرہ امداد علی کی سربراہی میں روم سے پاکستانی سفارتخانے کا دیگر سٹاف نمائش کے دوران ہموطن تاجروں کی رہنمائی اور معاونت کیلئے بولونیا پہنچ گیا ہےدریں اثنا پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری آصف رضا اور معروف بزنسمین و سماجی شخصیت چوہدری محمد بوٹا آف موسی کمالہ نے نمائش گاہ کا دورہ کیا،اور سفارتخانے کے حکام اور وطن عزیز کے آئے تاجروں سے ملاقات کی۔