تارکین وطن کی خبریں
موسیقی دلوں کو جوڑ نے کا پیغام ہے ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چایئے۔گلوکارہ صائمہ پروین

جرمن(نمائندہ اکرام الدین) خوبصورت آواز کی مالکہ مشہور گلوکارہ صائمہ پروین نے کہا کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کی چند بہترین آوازیں ہمارے ملک کی پہچان بنیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چایئے گلوکارہ صائمہ پروین نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا اور اردو گلوبل نیٹ ورک برطانیہ کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے موسیقی کی ترقی کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔


واپس جائیں