ممبر سپریم کونسل بریشیا آصف کامران گوندل کا اٹالین ایمبیسی اسلام آباد سے رابطہ اور شاندار کاوش ،
بریشیا (عتیق کھٹانہ) بریشیا کی معروف شخصیت ممبر سپریم کونسل اور انجمن غلامانِ مصطفیٰﷺ بریشیا کے صدر آصف کامران گوندل نے بطور ممبر سپریم کونسل بریشیا گزشتہ ماہ اسلام آباد میں موجود اٹالین ایمبیسی کا وزٹ کیا اور دستاویزات اور فیمیلی ویزہ میں بلاوجہ تاخیر کا شکار لوگوں کی شکایات بیان کیں اور کہا کہ چھے ماہ سے زیادہ عرصہ سے پڑے کیس براٸے کرم فوری نمٹاٸیں لوگ بہت پریشان ہیں تو متعلقہ اتھارٹی نے آصف کامران کو یقین دہانی کرواٸی کہ ہم چھے ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونے دیتے لیکن اگر کسی وجہ سے کسی کیس میں تاخیر ہے تو ہم فوری طور پر اس کا آزالہ کریں گے آپ نشاندہی کریں ہم اس کیس کو فوری نمٹانے کی کوشش کریں گے ، آصف کامران گوندل نے کہا ہے کہ اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے جن خواتین و حضرات نے دستاویزات کی تصدیق کی درخواست دے رکھی ہے یا فیمیلی ویزہ اپلاٸی کیا ہوا ہے وہ میرے ساتھ رابطہ کریں میں فوری طور پر اس مسٸلہ کو حل کروانے کی کوشش کروں گا ، بلاوجہ تاخیر کے شکار کیس انشا۶اللہ فوری طور پر حل ہونگے البتہ جن کیسز میں تاخیر کی کوٸی وجہ ہوٸی یا کاغذات میں کمی بیشی ہوٸی اس کا بھی مناسب حل آپ کو بتاٸیں گے ، میڈیا سے بات کرتے ہوٸے آصف کامران نے کہا کہ سپریم کونسل بریشیا کا پلیٹ فارم کمیونٹی کی فلاح کیلٸے ہے ہم اپنی بساط کے مطابق اپنی حدودو قیود میں رہتے ہوٸے کمیونٹی کیلٸے داٸمے درمے سخنِ حاضر ہیں ۔ رابطہ نمبر:+393381141064