چوہدری صفدر برنالی کی اوورسیز رہنماؤں جہانگیر نواز گلیانہ ، شہر یار خان سے خصوصی میٹنگ
کھاریاں ( زمان احسن ) چوہدری صفدر برنالی کی اوورسیز رہنماؤں جہانگیر نواز گلیانہ ، شہر یار خان سے خصوصی میٹنگ ۔ چیئرمین ہیومن رائٹس فرانس چوہدری صفدر برنالی ، اور اعزاز قونصلر برائے سرمایہ کاری ناروے چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ ، اعزاز قونصلر برائے سرمایہ کاری محمد شہریار خان کے درمیان خصوصی میٹنگ لاہور میں ہوئی ۔ جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ او ر ستمبر 2018 ء میں آل یورپ کانفرنس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔