چوہدری محمد ارشد سابق ایم پی اے سرائے عالمگیر کی قیادت میں13 مارچ کو عمران خان کا سرائے عالمگیر میں فقید المثال کیا : چوہدری تجمل حسین پیارا ( ہالینڈ (
کھاریاں (تنویر نقوی سے) چوہدری محمد ارشد سابق ایم پی اے سرائے عالمگیر کی قیادت میں13 مارچ کو عمران خان کا سرائے عالمگیر میں فقید المثال اور شاندار استقبال کر کے عوام نے عملی طور پرثابت کیا کہ چوہدری ارشد سے والہانہ محبت کرتے ہیں شاندار استقبال پر ہم چوہدری ارشد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز اوورسیز پاکستانی چوہدری تجمل حسین پیارا (ہالینڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ارشد عوامی لیڈر ہیں ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے پی ٹی آئی کی ترقی اور ترویج کے لئے ان کی خدمات بھی مثالی ہیں۔