عمران خان صاحب پر جوتا پھینکنا انتہائی شرمناک واقعہ ہے. سید شاہ خسرو جان
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب ادنی کارکن پاکستان مسلم لیگ ن سید شاہ خسرو جان نے کہا ہے کہ ہم اس واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں. ایسے واقعات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں. قومی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے عوام عقلمندی کا مظاہرہ کرے. یہ کونسا سیاست ہے. جس شخص نے بھی آج عمران خان صاحب کے طرف جوتا اچھالا ہے، ان کو ڈوب مرنا چاہئے. ایسا کسی بھی صورت پر درست نہیں. ایسا جس نے بھی کیا ہے، انتہائی اخلاق سے گرا ہوا اور غیر سیاسی و غیر اخلاقی حرکت کیا ہے. ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے جانب سے اس حرکت پر انتہائی سخت مذمت کرتے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعی کے حوالے سے بھرپور تفتیش کیا جائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے. ہمیں اپنے قومی لیڈران کیساتھ اس طرح کے واقعات کسی صورت قبول نہیں کرسکتے. اس سے ہمارا امیج تباہ ہورہا ہے. جو کہ افسوس کی بات ہے. اللہ ہم سب کے حال پر رحم کرے.