ہم مسلم لیگ (ن ) کے نو منتخب صدر میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں : چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ
کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ن ) لائرز ونگ لندن چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ (ن ) کے نو منتخب صدر میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ میاں شہباز شریف ایک باصلاحیت ، تجربہ کار اور معاملہ فہم رہنماء ہیں ۔ وہ میاں نواز شریف کے بہترین جانشین اور مسلم لیگ (ن ) کے بہترین صدر ثابت ہو نگے ۔ اور مسلم لیگ (ن ) کو مزید مضبوط فعال جماعت بنائینگے ۔