تارکین وطن کی خبریں
صادق سنجرانی کے چئیرمین سینٹ منتخب ہونے پر چوہدری امتیاز لوراں کی دلی مبارک باد

بارسلونا(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ق کے حمایت یافتہ امیدوار برائے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی 57ووٹ لے کر چئیرمین منتخب ہو گئے صادق سنجرانی کے چئیرمین سینٹ منتخب ہونے ہر مسلم لیگ ق اسپین کے چئیرمین چوہدری امتیاز لوراں نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی دانشمندانہ سوچ اورپالیسی سے بلوچستان سے سینٹ کا چئیرمین بنانے اور مکمل حمایت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا وزیراعلی بھی مسلم لیگ ق کے قائد کی دانشمندانہ سیاست کاُثبوت ہے


واپس جائیں