تارکین وطن کی خبریں
الریاض میں سالانہ سپورٹس ویک کا انعقاد

الریاض (عابد شمعون چاند) الریاض میں سالانہ سپورٹس ویک منایا گیا جس میں بہترین جسمانی وذہنی مقابلے بشمول "تائیکوانڈو" اور پی ٹی شو پیش کیا گیا۔ کھیل نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی نشوونما میں بھی کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول (انگلش سیکشن ) الریاض اپنے طلبہ کو گاہے گاہے یہ موقع فراہم کرتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی گزشتہ دنوں سالانہ انٹر ہاؤسز مقابلہ جات تھے سپورٹس ویک میں پاکستان کی رنگا رنگ ثقافت کو جونیئر ونگ کے طلباء و طالبات نے اس شاندار انداز سے عکاسی کی کہ دیارِ غیرمیں دیس کی یاد تازہ ہوگئی۔ مہمانِ خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے پولٹیکل سیکرٹری سردار محمد خٹک نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سپورٹس ڈے کو اتنا کامیاب بنانے پر میں اسکول پرنسپل، اساتذہ اورانتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اتنے کم وقت میں اتنی اچھی کاکردگی دِکھانے پر طلبہ کو بھرپورشاباش دی اور اسی سلسلے میں اسکول کے ہمہ قسم معاملات میں مددکی یقین دہانی کرائی سکول کے پرنسپل محمد تنویر نے بھی بچوں کی کارگردگی کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرح سپورٹس ویک منانے کی یقین دہانی کروائی تقریب میں طلبا کو اعلی کارگردگی پر میڈلز اور شیلڈیں پیش کی گئی آخر میں مہمانِ خصوصی سردار محمد خٹک کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔


واپس جائیں