حافظ امیر علی اعوان کا فیس بک آئ ڈی ہیک ۔ تمام دوست احباب کو ان فرینڈ کرنے کی ہدایت۔
یورپ(بیورورپورٹ)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ حافظ امیر علی اعوان کا فیس بک آئی ڈی ہیک ۔ تفصیلات کے مطابق حافظ امیر علی اعوان کا سوشل میڈیا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ اکاؤنٹ ہیک ہوتے ہی حافظ امیر اعوان نے تمام دوستوں کو آگاہ کر رہے ہیں جبکہ دی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب اوچھے ہتھکنڈے ہیں جو مخالفین استعمال کر رہے ہیں ہم ہیکرز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں گے ۔ اور تمام دوست احباب کو مطلع کر رہے ہیں کے میری آئ ڈی پر کسی بھی قسم کی کوئی رابطہ نہ رکھیں ۔